ممبرشپ فارم بھریے
رکنیت نامہ / حلف نامہ برائے عمومی رکن
یہ کہ میں سول پاکستان پارٹی کے فکروفلسفے، تصوریے، اقدار اور مقاصد کے ساتھ وسیع تر معنوں میں اتفاق رکھتا ہوں؛
اور یہ کہ میں اس کے مقاصد کے حصول کے لیے، اپنے ضمیرکے مطابق، اور آئینی و قانونی انداز میں ساتھ دوں گا۔
اورمیں حلفاً یہ بیان کرتا ہوں کہ:
میں پُرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں۔
میں جبروتشدد پر یقین نہیں رکھتا۔
میں نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر یقین نہیں رکھتا۔
میں گلیوں اور سڑکوں پر ٹریفک میں خلل ڈالنے پر یقین نہیں رکھتا۔
میں شہریوں کی روزمرہ مصروفیات اور کاروبار میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔
میں اپنی عمومی یا تنظیمی رکنیت، یا اگر میں پارٹی میں کسی عہدے کا حامل ہوں، تو اس عہدے کو
کسی بھی مقصد یا کام کے حصول کی خاطر، یا کسی فائدے یا مراعت کی غرض سے استعمال میں نہیں
لاؤں گا۔
جہاں تک میرے ذاتی افعال و اعمال کا تعلق ہے، ان کی ذمے داری خود مجھ پر ہو گی۔ اس ضمن میں پارٹی پر کسی قسم کی ذمے داری عائد نہیں ہو گی۔