• info@CivilPakistanParty.org
  • Lahore, Pakistan
نیا سال 2026 مبارک

نیا سال 2026 مبارک

امید ہے کہ نیا سال 2026 پاکستان کے شہریوں کے لیے سیاسی و معاشی استحکام کا سال ثابت ہو گا! اور خوشحالی کے حصول کے لیے ہر شہری کی دیانت دارانہ کوششیں بارآور ثابت ہوں گی! سِول پاکستان پارٹی چیف کنوینر: ڈاکڑ خلیل    

شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بنا ایک ریاستی کاروبار بالآخر اپنے انجام کو پہنچا

شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بنا ایک ریاستی کاروبار بالآخر اپنے انجام کو پہنچا

شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بنا ایک ریاستی کاروبار بالآخر ٹھکانے لگا۔ تمام سیاسی پارٹیاں، اور دراصل، ریاستی اشرافیہ پی آئی اے کی تباہی کی ذمے دار ہے۔ سِول پاکستان پارٹی عارف حبیب کنسورشیم کی جرآت کو داد دیتی ہے کہ انھوں نے ایک لُٹے پُٹے ریاستی کاروبار کو خریدنے اور چلانے کا حوصلہ کیا۔ انھیں اس سعی میں کامیابی حاصل ہو!

شہریوں کو سِول پاکستان پارٹی کی طرف سے بسنت کے انعقاد کی خوش خبری مبارک ہو

شہریوں کو سِول پاکستان پارٹی کی طرف سے بسنت کے انعقاد کی خوش خبری مبارک ہو

بسنت پر پابندی لگانا اصلاً غلط فیصلہ تھا۔ پابندی نقصان دہ ڈور پر لگنی چاہیے تھی۔  بسنت منانے جانے کے لیے قواعد و ضوابط پہلے بھی بن سکتے تھے۔ دیر آید درست آید۔ حکومت کو بات دیر سے سمجھ آئی مگر آ گئی۔ لیکن بسنت پر پابندی کے دوران جن شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا ارتکاب ہوا، حکومت کو اس کے ازالے کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ شہریوں کو سِول پاکستان پارٹی کی طرف سے بسنت کے انعقاد کی خوش خبری مبارک ہو

پنجاب اور سندھ میں ٹریفک قوانین کی ڈکٹیٹرشپ

پنجاب اور سندھ میں ٹریفک قوانین کی ڈکٹیٹرشپ

ٹریفک قوانین سمیت تمام قوانین شہریوں کی سہولت کے لیے ہوتے ہیں۔ شہریوں کو سزا و انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے نہیں۔   مگر پنجاب اور سندھ میں سیاسی و قانونی پارسائیت کا دور شروع ہو چکا ہے۔ ٹریفک قوانین کے نفاذ کے نام پر شہریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ اور ان کی جیبوں میں سے جرمانوں کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے جا رہے ہیں۔ پنجاب اور سندھ دونوں صوبوں میں قانون کا نفاذ شہریوں کی سہولت کے لیے نہیں کیا جا رہا۔ سول پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ دونوں صوبوں میں قانون کی حاکمیت نہیں، بلکہ قانون کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔

غیرملکی دورے اور گورنینس

غیرملکی دورے اور گورنینس

غیر ملکی دوروں سے گورنینس میں کبھی کوئی بہتری نہیں آئی۔               ہاں غیرملکی دورے بری گورنینس کا سبب بھی ہیں اور نتیجہ بھی۔ نواز شریف نے 150 کے قریب غیرملکی دورے کیے گورنینس میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

پارلیمانی جمہوریت یا پارلیمانی آمریت

پارلیمانی جمہوریت یا پارلیمانی آمریت

گیارہویں این ایف سی اایوارڈ میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ آئین میں کیا ترامیم کی جانے والی ہیں؟ آیا ان مجوزہ ترامیم کو شہریوں کے سامنے رکھا گیا ہے؟ کیوں رکھا نہیں گیا؟ کیا منتخب نمائندوں کو اختیارِ مطلق حاصل ہو گیا ہے؟ یہ پارلیمانی جمہوریت نہیں۔ بلکہ پارلیمانی آمریت ہے۔