کیا سول پاکستان پارٹی ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے

۔ سول پاکستان پارٹی تاحال ایک رجسٹرڈ پارٹی نہیں۔

۔ آئین میں درج سترہواں (17th) بنیادی حق ہر شہری کو سیاسی جماعت بنانے کا حق عطا کرتا ہے۔

۔ سول پاکستان پارٹی اس حق کو استعمال کرتے ہوئے قائم کی گئی ہے۔

۔ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن قانوناً اس وقت ضروری قرار پاتی ہے، جب اسے انتخابات میں حصہ لینا ہوتا ہے۔

۔ رجسٹریشن کا اندراج الیکشن کمیشن کے پاس ہوتا ہے۔

۔ سول پاکستان پارٹی ابھی اپنے ابتدائی تشکیلی مرحلے میں ہے۔ جب اسے انتخابات میں حصہ لینا ہو گا، تب رجسٹریشن کروائی جائے گی۔