الیکشن 2024: آپ کا ووٹ آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکتا۔ ہاں، یہ کسی سیاسی پارٹی اور کچھ سیاست دانوں کی لاٹری ضرور نکال سکتا ہے۔

سِول پاکستان پارٹی کا موقف ہے کہ پاکستان کی ریاست، سیاست اور معیشت جس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، وہاں عام انتخابات پاکستان کے شہریوں کی زندگی میں کسی قسم کی مثبت سیاسی، معاشی اور سماجی تبدیلی لانے میں کوئی مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں، اور اس مرتبہ بھی ناکام رہیں گے۔ سِول پاکستان پارٹی کے نزدیک عام انتخابات بلا شک و شبہ ایک آئینی اور جمہوری تقاضا ہیں۔ مگر گذشتہ سات دہائیوں کی اقتدار پسند سیاست اور غیرسیاسی مداخلت نے آئینی اور جمہوری عمل میں اس قدر بگاڑ پیدا کر دیا ہے کہ جب تک آئینی اور جمہوری عمل کی شفافیت کو بحال نہیں کیا جاتا، اس وقت تک انتخابات کا انعقاد بے سود ہے۔ باایں سبب، سِول پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ جب تک تین بڑے سٹیک ہولڈر ایک گرینڈ ڈائیلاگ (وسیع تر مکالمے) کا حصہ نہیں بنتے اور یہ گرینڈ ڈائیلاگ ایک سچائی اور […]