میں کون ہوں

میں کون ہوں؟

میں، خلیل احمد، کون ہوں۔

ایک جواب اس سوال کا یہ ہو سکتا ہے کہ میں وہ ہوں، جو کچھ میں نے سوچا سمجھا سیکھا اور لکھا۔

مگر یہ تو کوئی جواب نہ ہوا۔

جواب یہ ہے کہ میں ایک عام شہری ہوں:

جس کا کسی اشرافی گھرانے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

جس کا کسی سیاسی گھرانے، یا کسی سیاسی پارٹی سے بھی کوئی تعلق نہیں۔

جس کے پاس کوئی بینک بیلنس نہیں۔

جس کے پاس کوئی جائیداد نہیں۔

جو آج کل ایک فری لانس کے طور پر (آزادانہ) حیثیت میں تحریر و تحقیق اور کا کام کرتا ہے۔

جی ہاں!

میں چار مرلے کے ایک مکان میں رہتا ہوں۔

میں بھی ہر عام فرد کی طرح، زندگی کے مختلف مراحل سے گزرتا، یہاں تک پہنچا ہوں۔

میں جو کر سکتا ہوں، وہ کرنا چاہتا ہوں۔

تاکہ ہم پاکستان کے عام شہری باعزت زندگی گزار سکیں۔

تاکہ ہمیں انصاف کے حصول کے لیے در در بھٹکنا نہ پڑے۔

تاکہ ہماری جان و مال محفوظ رہے۔

تاکہ ہم پاکستان کے عام شہری، محنت اور دیانت کے ساتھ جو کماتے ہیں، اس پر ہمارا اختیار رہے۔

تاکہ ہم پاکستان کے عام شہری اپنی اور اپنے گھرانوں کی زندگی کو خوش حال بنا سکیں۔

’’سول پاکستان پارٹی‘‘ ان مقاصد کے حصول کا ایک ذریعہ ہے۔

شکریہ!