عمومی رکنیت

سِول پاکستان پارٹی: رکنیت

سول پاکستان پارٹی میں رکنیت دو طرح کی ہے:

عمومی رکنیت اور تنظیمی رکنیت۔

عمومی رکن سالانہ فیس نہیں دیں گے، جبکہ تنظیمی رکن مقررہ سالانہ فیس ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

مزید یہ کہ عمومی رکن کو پارٹی میں کسی عہدے پر مقرر نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی وہ کسی عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لے سکیں گے۔

عمومی رکنیت کا آغاز:

سِول پاکستان پارٹی کی عمومی رکنیت کا آغاز یکم جون 2021 سے ہو رہا ہے۔ تنظیمی رکنیت کا آغاز بعد میں کیا جائے گا۔

عمومی رکنیت کے لیے، رکنیت نامے پر دستخط سے قبل، ضروری ہے کہ:

ـ آپ کسی اور سیاسی پارٹی کے رکن نہ ہوں۔

ـ رکنیت نامے پر دستخط کے وقت آپ کی عمر اٹھارہ (18) برس ہو چکی ہو۔

ـ آپ نے سِول پاکستان پارٹی کے آئین کا مطالعہ کر لیا ہو۔

ـ اور آپ خود کو وسیع تر مفہوم میں سِول پاکستان پارٹی کے آئین کے ساتھ متفق سمجھتے ہوں۔

ـ سِول پاکستان پارٹی کا رکنیت نامہ اصل میں ایک حلف نامہ ہے، اسے غور سے پڑھ لیجیے، اور پھر اس پر دستخط کیجیے۔

ـ تمام کوائف مہیا کیجیے، اور دستخط کے ساتھ تاریخ بھی درج کیجیے۔

ـ نامکمل کوائف کی صورت میں، رکنیت نامہ ناقابلِ قبول تصور ہو گا۔

ـ رکنیت نامے کی تصویر بنا کر وٹس ایپ کیجیے، یا دیے گئے ایمیل پتے پر روانہ کیجیے۔

ـ جس تاریخ کو رکنیت نامہ موصول ہوتا ہے، اس پر وہی تاریخ درج اور حتمی تصور کی جائے گی۔

شکریہ

آن لائن فارم برائے عمومی رکنیت

رکنیت نامہ ‌‌‍ڈاونلوڈ کیجیے

Email: [email protected]

WhatsApp No: 0303-6802730