
ہر شہری کے آئینی حقوق اور عزتِ نفس کا لحاظ اور تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے
سِول پاکستان پارٹی اس وڈیو میں ایک کاروبار کرنے والے کے ساتھ خاتون افسر کے طرزِ عمل پر احتجاج کرتی ہے۔ سِول پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ ہر شہری کے آئینی حقوق اور عزتِ نفس کا لحاظ اور تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔ مگر یہ خاتون افسر نامعلوم کس زعم میں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہ اپنے افسرانِ بالا سے اس لہجے اور بدتمیزی سے گفتگو کریں گی۔ اور حقیقت یہ ہے کہ حکومت پھل کا کاروبار کرنے والے ان جیسے شہریوں کے لیے نہیں۔ نہ حکومت، نہ عدالت، اور نہ وہ سرکاری ملازمین جو ان شہریوں کے ٹیکس کے پیسے پر پل رہے ہیں، وہ سب شہریوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کرتے ہیں۔
سِول پاکستان پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ایک کاروبار کرنے والے کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیز رویے پر صوبائی حکومت کو ان خاتون افسر پر مقدمہ قائم کرنا اور محکمانہ کاروائی کرنی چاہیے۔
