کمزور طبقہ کسی بھی حکومت سے کچھ نہیں مانگتا۔ بلکہ یہ حکومتیں ان کی جیبوں سے نکالے گئے ٹیکس کی محتاج ہیں
محترم وزیر اعظم شہباز شریف
آپ جن لوگوں کو کمزور طبقہ کہہ رہے ہیں، وہ کمزور طبقہ نہیں۔ آپ نے ان سے ٹیکس نچوڑ نچوڑ کر انھیں کمزور طبقہ بنا دیا ہے۔
یہ کمزور طبقہ کسی بھی حکومت سے کچھ نہیں مانگتا۔ بلکہ یہ حکومتیں ان کی جیبوں سے نکالے گئے ٹیکس کی محتاج ہیں۔ ریاستی اشرافیہ ان کے ٹیکسوں پر پلتی ہے۔
جناب وزیر اعظم، کمزور طبقہ کہہ کر ہماری توہین نہ کریں۔ ہم خود محنت کرتے اور کماتے ہیں۔ کسی بھی حکومت سے کچھ نہیں لیتے۔
ڈاکٹر خلیل
چیف کنوینر
سِول پاکستان پارٹی
—
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
روزنامہ جنگ 30 مارچ، 26
https://jang.com.pk/news/1569339