سِول پاکستان پارٹی ۔ ایک پارٹی بھی، ایک تحریک بھی

سِول پاکستان پارٹی ایک سیاسی پارٹی (جماعت) بھی ہے اور ایک تحریک بھی۔ اس کا مقصد محض اقتدار کا حصول نہیں۔ یہ بہت سے معاملات کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ اور ایک تدریجی انقلاب کو متصور کرتی ہے۔ تاکہ ریاست اور حکومت اپنے اصل کام کی طرف متوجہ ہوں۔ تاکہ معاشرہ پھر سے اپنے طور پر اور اپنے بل پر زندہ رہنا شروع کرے۔ گو کہ یہ اگر ابھی باقی و قائم ہے، تو اپنی اسی خوبی کی وجہ سے باقی و قائم ہے۔ تاکہ ریاست، حکومت اور سیاست، لوگوں کے انسانی، معاشرتی اور باہمی تعلقات کو منتشر نہ کر سکیں۔ تاکہ شہری معیشت پھلے پھولے اور پروان چڑھے، اور ہر فرد اپنی سوچ کے مطابق خوشی و خوشحالی سے معمور زندگی سے ہمکنار ہو۔ تاکہ پاکستان کے مختلف لوگ، اپنی جن تہذیبی اور ثقافتی روایات اور اقدار کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، انھیں ساتھ لے […]

سِول پاکستان پارٹی ـ ضابطۂ طرزِ عمل

سول پاکستان پارٹی کے ہر رکن (عمومی اور تنظیمی دونوں ارکان) کو درج ذیل حلف کی پاسداری کرنا ہو گی: یہ کہ وہ سول پاکستان پارٹی کے فکر و فلسفے، تصوریے، اقدار اور مقاصد کے ساتھ وسیع ترمعنوں میں اتفاق رکھتا ہے۔ یہ کہ وہ سول پاکستان پارٹی کے مقاصد کے حصول کے لیے، اپنے ضمیرکے مطابق، اور آئینی و قانونی اندازمیں ساتھ دے گا۔ اور وہ حلفاً یہ اقرار کرے گا کہ: وہ پرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہے۔ وہ جبر و تشدد پر یقین نہیں رکھتا۔ وہ نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر یقین نہیں رکھتا۔ وہ گلیوں اورسڑکوں پر ٹریفک میں خلل ڈالنے پر یقین نہیں رکھتا۔ وہ شہریوں کی روزمرہ مصروفیات اور کاروبار میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ وہ اپنی عمومی یا تنظیمی رکنیت یا اگر وہ پارٹی میں کسی عہدے کا حامل ہے، تو اس عہدے کو […]