• info@CivilPakistanParty.org
  • Lahore, Pakistan

سِول پاکستان پارٹی کیا ہے اور کیا نہیں ہے؟

سِول پاکستان پارٹی باقی تمام سیاسی پارٹیوں سے یکسر مختلف ہے۔

سِول پاکستان پارٹی نہ صرف سیاست کے تصور کو بدلنا چاہتی ہے، بلکہ سیاست کو اس کے اصل کام پر لگانا چاہتی ہے، یعنی کم سے کم ٹیکس لے کر شہریوں کو ان کی جان و مال کا تحفظ مہیا کیا جائے، بروقت انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے، اور آئین میں دئے گئے بنیادی حقوق اور آزادیوں کا حصول کو یقینی بنایا جائے۔

سِول پاکستان پارٹی سیاست کو اخلاقی اصولوں کے تابع کرنا چاہتی ہے، یعنی اخلاقی سیاست کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔ کیونکہ جب تک سیاست کا اخلاقیات کے بندھنوں میں باندھا نہیں جائے گا، یہ گمراہی کا شکار رہے گی۔

لہٰذا اگر کوئی فرد سِول پاکستان پارٹی کا ساتھ دینا چاہتا ہے، اس کے لیے کام کرنا چاہتا ہے، اس میں شامل ہونا چاہتا ہے، تو اسے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ سِول پاکستان پارٹی کا حصہ بن کر اثر و رسوخ حاصل نہیں کر سکتا۔ وہ اس پارٹی کے اپنے ذاتی اور مالی مفادات کے حصول کا ذریعہ نہیں بنا سکتا۔ یعنی اگر وہ ان چیزوں کا خاطر سِول پاکستان میں شامل ہونا چاہتا ہے، تو بہتر ہے وہ دوسری کسی سیاسی پارٹی میں جا کر قسمت آزمائے۔

سِول پاکاستان پارٹی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کی ویب سائیٹ کا مطالعہ کیجیے۔ اس کے آئین کو بغور پڑھیے اور سمجھیے۔ اور پھر اس کا ساتھ دینے یا اس میں شمولیت کا فیصلہ کیجیے۔

شکریہ

چیف کنوینر

ڈاکٹر خلیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *