سڑکیں ہیں یا قتل گاہیں؟
از رضا علی عابدی روزنامہ جنگ ابھی کچھ روز ہوئے، سندھ کے شہر خیرپور کے قریب ایک تیز رفتار وین نے قابو سے باہر ہوکر اسکول کو جاتے ہوئے کمسن بچوں کو روند ڈالا۔تیار ہو ،یونی فارم پہن کر جو بچّے گھر سے نکلے تھے، تھوڑی ہی دیر بعد خون میں نہائے ہوئے گھر واپس آگئے،پھر کبھی اسکول نہ جانے کے لئے۔ بچے اپنی جان سے گئے، قصہ ختم ہوا ، دنیا اپنے کاموں میں مصروف رہی۔ کسی کو خبر بھی نہیں کہ ان دیہاتی گھرانوں میں کیسی قیامت گزر گئی۔میں انگلستان میں آباد ہوں ۔ یہاں ایسا کوئی واقعہ ہوتا تو اخباروں میں چیختی چنگھاڑتی سرخیاں لگتیں، ریڈیو اور خاص طور پر ٹیلی وژن پر مباحثے شروع ہوجاتے اور سرکاری وزیر بظاہر آنسو بہاتے ہوئے اپنی صفائیاں پیش کر رہے ہوتے، اداریے لکھے جاتے اور چھان بین کر کے اصل حقیقت جاننے کے لئے کمیٹیاں قائم کی جاتیں۔ وہاں […]
سِول پاکستان پارٹی ۔ ایک پارٹی بھی، ایک تحریک بھی
سِول پاکستان پارٹی ایک سیاسی پارٹی (جماعت) بھی ہے اور ایک تحریک بھی۔ اس کا مقصد محض اقتدار کا حصول نہیں۔ یہ بہت سے معاملات کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ اور ایک تدریجی انقلاب کو متصور کرتی ہے۔ تاکہ ریاست اور حکومت اپنے اصل کام کی طرف متوجہ ہوں۔ تاکہ معاشرہ پھر سے اپنے طور پر اور اپنے بل پر زندہ رہنا شروع کرے۔ گو کہ یہ اگر ابھی باقی و قائم ہے، تو اپنی اسی خوبی کی وجہ سے باقی و قائم ہے۔ تاکہ ریاست، حکومت اور سیاست، لوگوں کے انسانی، معاشرتی اور باہمی تعلقات کو منتشر نہ کر سکیں۔ تاکہ شہری معیشت پھلے پھولے اور پروان چڑھے، اور ہر فرد اپنی سوچ کے مطابق خوشی و خوشحالی سے معمور زندگی سے ہمکنار ہو۔ تاکہ پاکستان کے مختلف لوگ، اپنی جن تہذیبی اور ثقافتی روایات اور اقدار کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، انھیں ساتھ لے […]
