• info@CivilPakistanParty.org
  • Lahore, Pakistan
سول پاکستان پارٹی کسی بھی قسم کی جنگ اور اسلحہ سازی کے حق میں نہیں۔

سول پاکستان پارٹی کسی بھی قسم کی جنگ اور اسلحہ سازی کے حق میں نہیں۔

سول پاکستان پارٹی کسی بھی قسم کی جنگ اور اسلحہ سازی کے حق میں نہیں۔ اور ہر حال میں جنگ کے امکانات میں کمی لانے والے اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ کیونکہ ہر جنگ کا نتیجہ صرف اور صرف لوگوں کے جانی اور مالی نقصانات کی صورت میں نکلتا ہے۔

ہر شہری کے آئینی حقوق اور عزتِ نفس کا لحاظ اور تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے

ہر شہری کے آئینی حقوق اور عزتِ نفس کا لحاظ اور تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے

سِول پاکستان پارٹی اس وڈیو میں ایک کاروبار کرنے والے کے ساتھ خاتون افسر کے طرزِ عمل پر احتجاج کرتی ہے۔ سِول پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ ہر شہری کے آئینی حقوق اور عزتِ نفس کا لحاظ اور تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔ مگر یہ خاتون افسر نامعلوم کس زعم میں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہ اپنے افسرانِ بالا سے اس لہجے اور بدتمیزی سے گفتگو کریں گی۔ اور حقیقت یہ ہے کہ حکومت پھل کا کاروبار کرنے والے ان جیسے شہریوں کے لیے نہیں۔ نہ حکومت، نہ عدالت، اور نہ وہ سرکاری ملازمین جو ان شہریوں کے ٹیکس کے پیسے پر پل رہے ہیں، وہ سب شہریوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ سِول پاکستان پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ایک کاروبار کرنے والے کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیز رویے پر صوبائی حکومت کو ان خاتون افسر پر مقدمہ قائم کرنا اور […]

سول پاکستان پارٹی سوگواران اسلام آباد سانحہ کے غم میں برابر کی شریک ہے

سول پاکستان پارٹی سوگواران اسلام آباد سانحہ کے غم میں برابر کی شریک ہے

دہشت گردی کی جنگ میں کہیں نہ کہیں غفلت ہو رہی ہے۔ وگرنہ صدر مقام اسلام آباد میں اتنی بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان کیسے ہو سکتا ہے! سول پاکستان پارٹی سوگواران اسلام آباد سانحہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اور حکومت سے تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتی ہے۔

نیا سال 2026 مبارک

نیا سال 2026 مبارک

امید ہے کہ نیا سال 2026 پاکستان کے شہریوں کے لیے سیاسی و معاشی استحکام کا سال ثابت ہو گا! اور خوشحالی کے حصول کے لیے ہر شہری کی دیانت دارانہ کوششیں بارآور ثابت ہوں گی! سِول پاکستان پارٹی چیف کنوینر: ڈاکڑ خلیل    

شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بنا ایک ریاستی کاروبار بالآخر اپنے انجام کو پہنچا

شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بنا ایک ریاستی کاروبار بالآخر اپنے انجام کو پہنچا

شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بنا ایک ریاستی کاروبار بالآخر ٹھکانے لگا۔ تمام سیاسی پارٹیاں، اور دراصل، ریاستی اشرافیہ پی آئی اے کی تباہی کی ذمے دار ہے۔ سِول پاکستان پارٹی عارف حبیب کنسورشیم کی جرآت کو داد دیتی ہے کہ انھوں نے ایک لُٹے پُٹے ریاستی کاروبار کو خریدنے اور چلانے کا حوصلہ کیا۔ انھیں اس سعی میں کامیابی حاصل ہو!