موجودہ سیاسی پارٹیوں اور سیاست دانوں کی ترجیحات
نمونے کے طور پر یہ دو خبریں ملاحظہ کیجیے: راولپنڈی انتظامیہ مریڑ چوک سے فیض آباد تک مری روڈ کی ترئین پر بارہ (12) کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ ڈان، 7 اپریل 2025 لاہور کی عمارات کے اصل تاریخی حسن کو بحال کیا جائے گا۔ نواز شریف جنگ، 28 فروری، 2025 یہ صرف دو مثالیں ہیں۔ اس طرح کی سینکڑوں ہزاروں مثالیں موجود ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا حکومت کی اہم اور بنیادی ذے داریاں پوری ہو چکی ہیں، جیسے کہ سرکاری سکولوں میں طلبہ و طالبات کے لیے اچھی عمارتوں، فرنیچر، پینے کے پانی کی فراہمی، وغیرہ، اسی لیے شہریوں کے ٹیکس کا یہ پیسہ تزئیں و آرائش پر لٹایا جا رہا ہے؟ ان اقدامات سے سیاسی پارٹیوں اور سیاست دانوں کی ترجیحات عیاں ہو کر سامنے آ جاتی ہیں۔ اگر سِول پاکستان پارٹی حکمران ہوتی تو اس کی ترجیحات شہریوں کی زندگی میں بہتری لانے کے اقدامت […]
کیا پاکستان میں کم سن جانوں کی اسی طرح بے قدری ہوتی رہے گی؟
حال ہی میں دو خبریں کسی بھی خبر کی طرح آئیں اور گزر گئیں۔ اگرچہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ڈان 28 فروری: گلگت میں بسین کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے تین کم سن بچیوں کو کچل دیا، ایک بچی شدید زخمی۔ بچیاں سکول جا رہی تھیں۔ آج (5 مارچ) کے دا نیوز انٹرنیشنل کی خبر۔ کورنگی، کراچی میں مزدا ٹرک نے اپنے گھر کے سامنے کھیلتی چار سالہ بچی کو نیچے دے دیا۔ بچی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ انسانی معاشرے اپنے بچوں کی قدر پھولوں کی طرح کرتے ہیں۔ بچوں کی سکول بس جہاں رکتی ہے، باقی ٹریفک کو وہاں سے ایک کلو میٹر پیچھے ٹھہرنا پڑتا ہے۔ یہ قانونی تقاضا ہے۔ مگر پاکستان کی سیاست اور طاقت کے کھیل نے ہر چیز کو پامال کر دیا ہے۔ یہاں ریاست، حکومت، قانون سب کے سامنے عام انسانی جان سے لے کر معصوم جان تک کسی […]
سِول پاکستان پارٹی کیا ہے اور کیا نہیں ہے؟
سِول پاکستان پارٹی باقی تمام سیاسی پارٹیوں سے یکسر مختلف ہے۔ سِول پاکستان پارٹی نہ صرف سیاست کے تصور کو بدلنا چاہتی ہے، بلکہ سیاست کو اس کے اصل کام پر لگانا چاہتی ہے، یعنی کم سے کم ٹیکس لے کر شہریوں کو ان کی جان و مال کا تحفظ مہیا کیا جائے، بروقت انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے، اور آئین میں دئے گئے بنیادی حقوق اور آزادیوں کا حصول کو یقینی بنایا جائے۔ سِول پاکستان پارٹی سیاست کو اخلاقی اصولوں کے تابع کرنا چاہتی ہے، یعنی اخلاقی سیاست کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔ کیونکہ جب تک سیاست کا اخلاقیات کے بندھنوں میں باندھا نہیں جائے گا، یہ گمراہی کا شکار رہے گی۔ لہٰذا اگر کوئی فرد سِول پاکستان پارٹی کا ساتھ دینا چاہتا ہے، اس کے لیے کام کرنا چاہتا ہے، اس میں شامل ہونا چاہتا ہے، تو اسے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ سِول […]
الیکشن 2024: آپ کا ووٹ آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکتا۔ ہاں، یہ کسی سیاسی پارٹی اور کچھ سیاست دانوں کی لاٹری ضرور نکال سکتا ہے۔
سِول پاکستان پارٹی کا موقف ہے کہ پاکستان کی ریاست، سیاست اور معیشت جس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، وہاں عام انتخابات پاکستان کے شہریوں کی زندگی میں کسی قسم کی مثبت سیاسی، معاشی اور سماجی تبدیلی لانے میں کوئی مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں، اور اس مرتبہ بھی ناکام رہیں گے۔ سِول پاکستان پارٹی کے نزدیک عام انتخابات بلا شک و شبہ ایک آئینی اور جمہوری تقاضا ہیں۔ مگر گذشتہ سات دہائیوں کی اقتدار پسند سیاست اور غیرسیاسی مداخلت نے آئینی اور جمہوری عمل میں اس قدر بگاڑ پیدا کر دیا ہے کہ جب تک آئینی اور جمہوری عمل کی شفافیت کو بحال نہیں کیا جاتا، اس وقت تک انتخابات کا انعقاد بے سود ہے۔ باایں سبب، سِول پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ جب تک تین بڑے سٹیک ہولڈر ایک گرینڈ ڈائیلاگ (وسیع تر مکالمے) کا حصہ نہیں بنتے اور یہ گرینڈ ڈائیلاگ ایک سچائی اور […]
